۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
News ID: 387612
21 جنوری 2023 - 03:00
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام ہادی علیہ السلام نے ایک روایت میں غرور و تکبر کی علامات میں سے ایک کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "حیاۃ الامام الهادی" سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الہادی علیه السلام:

إِنَّ مِنَ الْعِزَّةِ بِاللَّهِ أَنْ يَصْبِرَ الْعَبْدُ عَلَى الْمَعْصِيَةِ، وَ يَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ الْمَغْفِرَةَ

حضرت امام نقی علیہ السلام نے فرمایا:

بندے کے خدا کی نسبت غرور و تکبر کی علامات میں سے یہ ہے کہ وہ گناہ اور معصیت پر اصرار کرے اور یہ آرزو بھی کرے کہ خدا اسے بخش دے۔

حیاۃ الامام الهادی،ص164

تبصرہ ارسال

You are replying to: .